April 14, 2019 at 7:28 pm

لندن( عبداللہ چیمہ سے ) انٹرنیٹ کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی ملکیت تمام ایپس کی سروس دنیا بھر میں اچانک بند ہوگئیں۔ سروس بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فیس بک کے ساتھ موبائل فون کی معروف پیغام رسانی کی اپیلیکیشن واٹس ایپ کی سروس بھی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فیس بک، انسٹاگرام پر تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت ایک پیغام ظاہر ہوتا ہے اور ویڈیو اپ لوڈ نہیں ہوتی۔ خود کار  طریقے سے ظاہر ہونے والے پیغام میں لکھا ہے کہ ’آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے۔

Facebook Comments