April 14, 2019 at 6:56 pm

پشاور کے حلقہ این اے 2 سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق نے بارہ روڈ بنانے کا شروع کرایا۔ پشاور کے شہریوں کے لیے یہ اچھی خبر ضرور ہے لیکن ساتھ ایم این اے صاحب نے پروجیکٹ پر اپنے نام کی تختی فٹ پاتھ پر لگادی۔ بورڈ پر پوری پی ٹی آئی کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ شہریوں نے اس عمل پر حیرانی اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ سڑک ویسے ہی بن رہی ہے اور اس کے ساتھ پیدل چلنے کے لیے بنی ہوئی فٹ پاتھ بھی بورڈ کے ذریعے بند کردی گئی ہے۔ عوام نے فٹ پاتھ کلئیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments