April 14, 2019 at 12:07 pm

لاہور میں پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کےزیرِاہتمام3 روزہ فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔آخری روز 8 ڈیزائنرز کے مغربی، کیژوول اور پارٹی ویئرز کی نمائش ہوئی جبکہ جدید ملبوسات کے ساتھ میک اَپ ، ہیئر اسٹائلز اور جیولری کی نمائش نے شائقین کے دل موہ لئے ۔
پاکستان فیشن ڈیزائن اینڈ کونسل کےزیرِاہتمام لاہور کےایک نجی ہوٹل میں سجے3روزہ فیشن ویک کے آخری دن رنگینیاں عروج پرپہنچ گئیں۔8 ڈیزائنرز کے پارٹی ویئرز ، کیژوول ، اور ویسٹرن ڈریسزپہن کرماڈلز کی واک، شرکاء نےخوب داددی۔میک اَپ ، ہیئر اسٹائلز اور جیولری کے نت نئے ڈیزائنز کی نمائش نےبھی شائقین کےدل موہ لئے۔

Facebook Comments