April 13, 2019 at 5:03 pm

پاکستان میں بے روز گاری کی شرح میں گزشتہ پانچ سال کے دوران کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں بے روز گاری کی شرح گزشتہ مالی سال 2018 میں 5.7 فیصد رہی،، مالی سال 2013 کے اختتام پر یہ شرح 6 فیصد تک پہنچ گئی تھی،، اس کے مطابق ن لیگ کے پانچ سال میں مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح صفر اعشاریہ تین فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح میں زیادہ کمی ہوئی،، پانچ سال میں مردوں کی بے روز گاری کی شرح صفر اعشاریہ دو فیصد کی کمی سے 4.9 فیصد رہ گئی ہے۔ خواتین میں بےروزگاری کی شرح اس دوران صفر اعشاریہ چھ فیصد کی کمی سے 8.5 فیصد پر آ گئی۔ گزشتہ 11 سال کے دوران زرعی شعبے میں روزگار کے مواقع میں کافی کمی دیکھی گئی۔ صنعتی اور سروسز سیکٹر میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا۔ اس دوران روزگار کی فراہمی میں زرعی شعبے کا تناسب 42 فیصد سے کم ہو کر 37.4 فیصد رہ گیا۔ صنعتی سیکٹر کا تناسب 21.4 سے بڑھ کے 24 فیصد اور سروسز سیکٹر کا 36.6 فیصد سے بڑھ کر 38.6 فیصد ہو گیا۔

Facebook Comments