April 13, 2019 at 4:19 pm

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر کہ سرکاری ملازم صحافی نہیں ہو سکتا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے تمام یو جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی لسٹیں فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔ جس یو جے میں کوئی سرکاری شخص یو جیز کا ممبر ہے۔ اس کی فوری طور پر ممبر شپ ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کراچی میں ہونے والی ایف ای سی سے پہلے تمام لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیا جائے اور ایسے تمام افراد جو سرکاری ملازم ہیں اور ساتھ یوجیز کے ممبر بھی ہیں ان کی ممبر شپ ختم کر کے ان کے نام بھی پی ایف یو جے کو بھیجے جائیں۔

Facebook Comments