April 13, 2019 at 11:47 am

جنوبی وزیرستان میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے نے شادی کے گھر میں ماتم برپا کر دیا۔جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 6خواتین جاں بحق ہو گئیں۔حادثے کا شکار ہونے والی ایک خاتون، 3 بچوں اور ڈرائیور کو بچالیا گیا ہے۔جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئےخلہ کے علاقے زرمیلنہ میں باراتیوں سے بھری گاڑی گزشتہ شام کو سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، گاڑی میں 7 خواتین، 3 بچے اور ڈرائیور موجود تھا۔6 خواتین سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں، جن کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کے مطابق گاڑی میں موجود ایک خاتون، تینوں بچوں اور ڈرائیور کو بچا لیا گیا ہے۔رات بھر جاری رہنے والے آپریشن میں لیویز کے جوانوں اور ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا تھا، جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔افغانستان کے پہاڑوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور متعدد راستے متاثر ہوئے ہیں، یہ حادثہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا ہے۔

Facebook Comments