April 13, 2019 at 11:01 am

جعلی بینک اکاونٹ کیس میں آصف زرداری کا پارک لین کمپنی اور لگژری گاڑیوں سے متعلق جواب جمع کرادیا۔اپنے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ پارک لین کمپنی کیس پر نیب کا دائرہ اختیار نہیں۔نیب قانون کے تحت نجی کمپنی کےمعاملات پراحتساب بیورو کارروائی نہیں کرسکتا۔پارتھینون کمپنی کو نیشنل بینک کے ڈیڑھ ارب روپے قرض کا علم نہیں، آصف زرداری نے کہا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی۔اقبال میمن، بلاول،رحمت اللہ،محمد یونس،الطاف حسین میرےشراکت دارتھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا۔صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا۔میرا اور بلاول بھٹو کا پارتھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔پارک لین کمپنی میں ایک چھوٹا شراکت دارہوں۔نجی کمپنی سے متعلق نیب کا سوالنامہ اختیارات سے تجاوز ہے۔

Facebook Comments