April 13, 2019 at 10:52 am

بدھا کاسب سے بڑا مجسمہ سوئٹزلینڈ میں نمائش کے بعد پشاور عجائب گھر جسے پھر سے اپنی جگہ نصب کر دیا گیا ہے ۔

پشاور میوزیم کا1500کلوگرام وزنی اور 9 فٹ لمبا کولوسل بدھا کا مجسمہ سو دن تک سوئیٹزرلینڈ میں نمائش کی زینت بننے کے بعد واپس عجائب گھر پشاور منتقل کردیا گیا ہے

مجسمہ زیورخ میوزیم میں بدھ مت آرٹ نمائش میں لوگوں کی توجہ کا خصوصی مرکز رہا ،مجسمہ 2 ارب 60 کروڑ روپے انشورنس کے عوض نمائش کے لئے سویئٹزرلینڈ حکو مت کو دیا گیا تھا یہ مجسمہ 1909 میں مردان کے علاقے سری بہلول سے دریافت ہوا تھا۔جس نے نمائش میں خصوصی پزیرائی حاصل کی بدھ مت کے پیروکاروں کی توجہ کا مرکز رہا ،

نمائش میں چین،جاپان اور کوریا سمیت مختلف ممالک کے وفود شریک ہوئے ‘ مجسمے کی سوئٹزرلینڈ میوزیم میں نمائش کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔

Facebook Comments