April 13, 2019 at 1:13 am

مکہ مکرمہ سے نمائندہ خبروالے محمدعامل عثمانی کے مطابق جدہ میں میمن برادری کی ماسآ MASAکی جانب سے یوم عالمی میمن کی مناسبت سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر جدہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ المنورہ سے میمن برادری کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی حافظ یاسین عبدالکریم تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری طیب موسانی نے عالمی میمن ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب میں میمن برادری کی جانب سے کئے جانے والے امدادی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کی پاکستان سفارت خانہ اور قونصل خانہ بھی ضرورت مند پاکستانیوں کی مدد کیلئے میمن ویلفئر سوسائٹی سے رجوع کرتی ہے جو ہمارے لئے قابل فخر ہے ۔انہوں نے بتایا کی سوسائٹی نے طلبا کی فیسوں ۔۔بچیوں کی شادی کے سلسلے میں اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اپنے ممبر ان کی مالی مدد سے لوگوں سے تعاون کیا ہے۔ تقریب سے سوسائٹی کے رکن سراج آدم جی نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن اور اور میمن ایسوسیشن سعودی عرب کا تعارف کرایا ۔تقریب کے آخر میں عہدیداروں نے کیک کاٹا ۔ اس موقع پر امریکا سے آئے ہوئے انجینئر محسن علوی {شاعر ) نے میمن برادری کی ستائش میں نظم پیش کی -موقع کی مناسبت سے میمن برادری کا کمپوز کردہ ترانہ کارہکارڈ۔ اور انکے فلاحی کاموں پر مبنی ڈاکو منٹری فلم بھی دکھائی گئی

Facebook Comments