April 13, 2019 at 12:39 am

کراچی میں نجی اسکولز نے تعلیم کو کاروباربنالیا، نیا سیشن شروع ہوتے ہی کورس کی دکانیں بھی لگالیں اور والدین کو تنبیہہ کردی کہ کاپیاں ہمارے اسکول سے ہی خریدیں۔والدین نجی اسکولز مافیا کو من مانی فیسیں ادا کرتے رہے عدالتی حکم کے باوجود فیسیں کم نہ ہوئیں اور اب نجی اسکول مافیا نے نیا کاروبار شروع کردیا۔نجی اسکولز مافیا نے بچوں کے کاپیوں پر اپنے اپنے اسکولز کی اسٹیمپ لگائی اور40روپے والی کاپی140 کی کردی گئی ۔اردوبازار میں یہی کاپیاں کم قیمت پردستیاب ہیں لیکن والدین کو تنبیہہ کردی گئی ہے کہ کاپیاں اسکول سے خریدیں۔وزیرتعلیم سندھ نے تو اس معاملے پربھی نئی منطق پیش کردی، کہا بچوں کو پرائیویٹ اسکول کے بجائے گورنمنٹ اسکول میں پڑھائیں

Facebook Comments