April 12, 2019 at 11:33 pm

پی آئی اے کے چیف سسٹم آفیسر کاشف رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کاشف رانا نئی انتظامیہ کے دور میں استعفی دینے والے چھٹے افسر ہیں ۔کاشف رانا سے قبل بھی مستقل ملازمت کے حامل دو افسران سمیت 5 افسر مستعفی ہو چکے ہیں،مستعفی ہونے والوں میں جی ایم ریونیو فیصل رضا،قائم مقام سی ایف او اسد عباس شامل ہیں۔ڈائریکٹرسیکیورٹی بریگیڈئیر آصف، جی ایم سیکورٹی کرنل طاہر بھی دیگر مستعفی ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف کمرشل افسر بلال شیخ اور چیف ایچ آرعاصمہ بجاوا بھی کنٹریکٹ کے ختم ہونے سے قبل مستعفی ہوئے۔تمام افسران انتظامیہ کی اپنے شعبوں میں مداخلت پر مبنی مبینہ اختلافات کے باعث مستعفی ہوئے۔مستعفی ہونے والے افسرفارن کوالیفائیڈ اوراپنے شعبے کے ماہر تصور کئے جاتے ہیں۔

Facebook Comments