April 12, 2019 at 9:16 am

کوئٹہ میں پھر دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ نواحی علاقہ ہزار گنجی کی فروٹ مارکیٹ میں دھماکےسے شہدا کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ تیس سے زائد زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق شہدا میں 8 افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ دھماکا خیز مواد آلو کی بوری میں رکھا گیا تھا۔ دھماکے سے ایک اہلکار بھی شہید ہوا۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں زیادہ ہوسکتی ہیں۔ جگہ جگہ لاشیں پڑی تھیں۔ کوئٹہ کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہزار گنجی میں پہلے بھی دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments