April 11, 2019 at 12:23 am

آٹھ ماہ مسلسل کام کے بعد بھی تنخواہ نہ دینے والے باس کو اغوا کرلیا گیا۔خبر ہے بھارتی شہر بینگلور میں دفتر کے عملے نے آٹھ ماہ سے تنخواہ نہ دینے پر باس کو اغوا کرلیا۔نجی کمپنی کے 7 ملازمین نے آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دلبرداشتہ ہو کر اپنے باس کو اغوا کیا اور اسے خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ سنجے ایس کے کو مارچ کے مہینے میں مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کمپنی کے مالی حالات بد تر ہو گئے۔جسے انہی کے دفتر کے عملے نے بہلا کر انہیں کے فارم ہاوس لے گئے اور ایک کمرے میں بند کردیا۔تنخواہ ادا کرنے کی یقین دہانی پرانہیں رہا کردیا۔

Facebook Comments