April 11, 2019 at 12:05 am

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کپتان کو جانا پڑے گا، اگر حکومت کو پیچھے نہیں کیا گیا تو نقصان کی تلافی نہیں ہوسکے گی۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ کپتان کو واپس گھر جانا ہوگا، اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو کوئی اور فورس یہ کام کرے گی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے ملاقات معمول کا حصہ ہے، ہم کوئی سرپرائز دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ میاں صاحب سے بھی ملا تھا وہاں بھی باتیں ہوئی تھیں، آئندہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لیے اکٹھے ہیں، سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔

Facebook Comments