April 4, 2019 at 9:44 pm

سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے پاکپتن کے رہائشی محمدفیاض کو اس کا چھوٹا طیارہ واپس دلوادیا۔ لاہور ائیرپورٹ کی ٹیم نے پاکپتن کے رنگ شاہ تھانے سے طیارہ چھڑواکر محمد فیاض کے سپرد کیا۔ ان کا کہنا تھا نوجوان کے جذبے اور مہارت کی قدر کرتے ہیں۔ اس شعبہ میں مزید مہارت کے حصول کے لیے اس کی ہر ممکن رہنمائی کی جائے گی۔ نئی ایوی ایشن پالیسی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نہ صرف ریگولیٹر ہے بلکہ ہوابازی کے لیے ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کرے گا۔ سی اے اے کی ٹیکنیکل ٹیم چھوٹے طیارہ کا معائنہ کرکے اسے اُڑانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

Facebook Comments