April 4, 2019 at 9:37 am

بلوچستان میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے بڑھتے واقعات پر صوبائی حکومت حرکت میں آگئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے غیرت کے نام پر عورتوں کے قتل کے واقعات کے سختی سے تدارک اقدامات کی ہدایت کردی۔سیاہ کاری کے نام پر قتل کی روک تھام کے لئے موجودہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جاے گا-اس کے ساتھ ساتھ نئے قوانین وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔خواتین کی جانوں اور عزت نفس کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی زمہ داری ہے -وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق نصیرآباد ڈویژن میں سیاہ کاری کے نام پر عورتوں کے قتل اور تشدد کے واقعات میں اضافے پرتشویش ہے۔

Facebook Comments