April 4, 2019 at 8:35 am

پشاور کے بازاروں میں گندگی پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں ، واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کچرا ڈالنے والوں کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔شہر میں بڑھتی ہوئی گندگی کی روک تھام کیسے کی جائے ، صفائی کی صورتحال کو بہتر کس طرح بنایا جائے ، پشاور میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز نے اس مسلے کا حال ڈھونڈ لیا ۔۔بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ،جنکی لایئو مانیٹرنگ کے ذریعے نشاندہی ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی ماہرین کا کہنا ہے کہ صفائی کا خیال رکھنا حکومت اور شہریوں دونوں کا فرض ہے ،اس کا مقصد شہریوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کو دوسو سے پانچ لاکھ جرمانہ اور جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے۔خیبر پختونخوا میں گلی محلوں اور بازاروں کی صفائی کے لئے پہلی بار یہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔
واٹر اینڈ سینیٹیشن کی جانب سے ابتدائی طور پر بورڈ بازار میں تین کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں جبکہ جلد ہی اندرون شہر کے مختلف مقامات پر بھی صفائی کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کی جائے گی ،

Facebook Comments