April 2, 2019 at 4:58 pm

پاکستانی نژاد گلوکارہ سونیا مجید چھ، سات اور آٹھ جون کو میوزیکل کنسرٹس میں پرفارم کریں گی۔ سونیا مجید کے ساتھ مشہور گلوکار ڈیوڈ گوایٹا، جے بالون اور دی ٹائیگر بھی پرفارم کریں گے۔ سونیا مجید اس وقت متحدہ عرب امارت میں رہائش پذیر ہیں جہاں ان کو دلوں کی رانی کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ سونیا مجید اب تک کئی بین الاقوامی فنگشنز میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔ گلوکاری میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر سونیا مجید کو بیسٹ سنگر آف ہاوس آف لارڈز، بیسٹ ایمرجنگ سنگر اور ویمن ایمپاورمنٹ اچیومنٹ ایوارڈ سمیت کئی اہم اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

Facebook Comments