پیٹرول پر عوام کے ساتھ تحریک انصاف کی بے انصافی

شیئر کریں:

تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ساتھ انصاف کرنے کی بجائے ہاتھ کر گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہوا نہیں ہوا حکومت نے پیٹرول ساڑھے چھ فیصد تک مہنگا کر دیا۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران تیل کی قیمت میں زیادہ ردوبدل نہیں ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل اور یو اے ای کے خام تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ فی اونس قیمت میں دس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن حکومت نے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 6.5 پانچ فیصداور ڈیزل کی 5.4 فیصد بڑھا دی۔ مارکیٹ میں عرب لاٗئت خام تیل کی اس وقت فی اونس قیمت 66 سے 67 ڈالر کے درمیان ہے۔پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 98 روپے 88 پیسے اور ڈیزل کی 117 روپے 43 پیسے مقرر کی۔ گزشتہ سال جنوری میں بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تقریبا اسی سطح پر تھی لیکن پاکستان میں پیٹرول 81 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 89 روپے 91 پیسے فی لیٹر تھا۔


شیئر کریں: