March 27, 2019 at 10:15 pm

سعودی عرب سے نمائندہ خبر والے امجد قائم خانی کے مطابق غیر ملکی اپنے قریبی عزیزوں کو عمرہ پر بلا سکیں گے۔ ذرائع نے وزارت حج عمرہ کے سیکریٹری برائے عمرہ ڈاکٹر عبد العزیز وزان کے حوالے سے بتایا ہےکہ جلد نافذ ہونے والے نئے قانون کے مطابق سعودی شہریوں سمیت سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکی اپنے 3 سے 5 رشتہ داروں کے لیے عمرہ ویزہ جاری کروا سکیں گے۔ شہری اور غیر ملکی سال میں 3 مرتبہ اپنے عزیزوں کو عمرہ کے لیے سعودی عرب بلا سکیں گے۔ سعودی شہری اپنے کارڈ پر یا غیر ملکی اپنے اقامہ پر عزیزوں کے عمرہ ویزے جاری کروا سکیں گے۔ وزارت حج کے مطابق وزارت نے نیا قانون منظور کر لیا ہے جس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔ شرائط کے تحت رشتے دار قریبی ہونے چاہیں اور اس کے ساتھ جن رشتہ داروں کو عمرہ ویزے پر بلایا جائے ان کی مکمل میزبانی کا ذمہ دار ہوگا ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ان کی وطن واپسی کی بھی ذمہ داری لے گا۔ موجودہ عمرہ ضوابط کے مطابق سعودی شہری اور غیر ملکی اپنے رشتہ داروں کے لئے عمرہ ویزہ جاری نہیں کرواسکتے ۔عمرہ ویزہ جاری کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ خواہشمند اپنے ملک میں کسی عمرہ ایجنٹ سے پیکیج خریدتا ہے اور اسی کے مطابق اسے عمرہ ویزہ جاری کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments