March 27, 2019 at 10:40 am

کینسر میں مبتلا دو بچیوں کی سپاہی بننے کی خواہش پوری ہو گئی،، آرمی چیف کی ہدایت پر جویریہ اور رُوبا کو پاک فوج کے یونیفارم میں یادگار شہداء اور آرمی میوزیم کا دورہ کروایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کینسر کی مریضہ تیرہ سالہ جویریہ عالم اور پندرہ سالہ رُوبا رفیق نے سپہ سالار پاک فوج سے سپاہی بننے کی خواہش ظاہر کی تھی،، جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کور کمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے ملاقات کی،، انہیں فوج کا یونیفارم دیا اور آرمی میوزیم کا دورہ بھی کروایا،، جویریہ اور روبا نے یادگار شہداء پر پھولوں کے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔۔۔

Facebook Comments