March 21, 2019 at 6:37 pm

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کے نتیجے میں 49 مسلمانوں کی شہادت کے بعد مغربی ممالک میں مسلمان عدم تحفظ کے احساس کا شکار ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو برطانوی شہر برمنگھم میں نامعلوم دہشت گردوں نے 4 مساجد اور ایک مدرسے پر حملہ کرکے شیشے توڑ دیے دہیں۔ شدت پسند ہتھوڑے اور لاٹھیاں ساتھ لائے تھے جس کے باعث مساجد کے آپس پاس آبادی اور مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مڈلینڈز پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندوں نے سلیڈ روڈ پر 4 مساجد اور ایک مدرسے کو نشانہ بنایا ہے تاہم تاحال کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔حملوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔۔ برمنگھم میں سلیڈ روڈ پر واقع مسجد کے امام کہتے ہیں ۔۔ اسلام امن کا مذہب ہے ۔۔ اور دہشت گردوں کے لیے بھی ہمارا پیغام امن ہے ۔

Facebook Comments