March 20, 2019 at 11:32 pm

وفاقی حکومت نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ بھارت نے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کی جائے۔ پیمرا یقینی بنائے کہ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر نہ ہوں۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئی پی ایل میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

Facebook Comments