March 20, 2019 at 1:42 pm

بھارت کو ایک اور دھچکہ۔ جونیئر ڈیوس کپ اور فیڈ کپ کی میزبانی بھی بھارت سے چھین لی گئی۔۔پاکستانی کھلاڑیوں ویزا نہ دینے کی باعث بھارت کوچوتھے ایونٹ کی میزبانی سے ہاتھ دھونا پڑا۔بھارت کو8 سے 13 اپریل تک جونیئر ڈیوس کپ اور 15 سے 20 اپریل تک فیڈ کپ کی میزبانی کرنا تھی۔۔ان ایونٹس میں پاکستانی ٹیم کو بھی شریک ہونا تھا۔۔ہمیشہ کی طرح بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے۔۔مگر بھارت کو یہاں بھی منہ کی کھانی پڑی۔۔اور ایونٹ کی میزبانی تھائی لینڈ کو دے دی گئی۔۔ بھارت نےایونٹس کی منسوخی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرا تے ہوئے موقف اپنایا کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے کچھ ممالک کے کھلاڑیوں کو طویل سفر کرنا پڑتا، اس لیے ایونٹ کو منتقل کرنا پڑا جبکہ ایک آفیشل نے یہ واضح کیا ہے پاکستانی پلیئرز کو ویزے نہ جاری ہونے کی وجہ سے ایونٹس یہاں سے منتقل ہوئے۔۔اس پہلے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے کے باعث بھارت میں ہونے والے ایونٹس منسوخ کردیے گئے۔۔ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر تمام ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایونٹ منسوخ کردیا تھا۔ بھارت نے پاکستانی شوٹرز کو شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے ویزا دینے سے انکار تو وہ ایونٹ بھی بھارت کے ہاتھ سے گیا۔۔ پاکستانی اسنوکر پلیئرز کو ویزا نہ دینے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بنگلور میں اسنوکر ایشین ٹور کا تیسرا مرحلہ منسوخ کردیا تھا۔۔ تعصبانہ رویے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی جانب سے مستقبل میں کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی سے متعلق تمام درخواستوں کو معطل کرتے ہوئے کھیلوں کی بین الاقوامی فیڈریشز پر زور دیا کہ بھارت میں آئندہ کوئی ایونٹ نہ کروائے جائیں۔۔

Facebook Comments