March 20, 2019 at 12:08 pm

غموں کو بھول جائیں اورجی بھرکرمسکرائیں۔پریشانیوں سےنجات پائیں اوردل کھول کر قہقہےلگائیں۔خوشیاں بانٹیں اور خوشیاں منائیں کیوں کہ آج دنیا بھرمیں خوشی کادن منایاجارہا ہے۔دیرآید درست آید۔کسی کو سال میں ایک دن ہی سہی ۔خوشی کا دن منانے کا خیال تو آیا۔دوہزار تیرہ سےبیس مارچ کوخوشی کاعالمی دن منایا جاتاہے۔ماہرینِ طب کہتے ہیں کہ خوش رہنے کا انسان کی اچھی صحت سے براہِ راست تعلق ہے۔ اس عمل سے انسان کی قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق فن لینڈ میں دنیاکے سب سے زیادہ خوش باش افراد مقیم ہیں۔اس فہرست میں پاکستان پچھہترویں نمبر پر ہے۔یہ دن منانےکامقصدخوشی کےصحت پرنفسیاتی اثرات سےآگاہی ہےپریشانیوں کو ایک طرف رکھ کردوسروں کے دکھ درد بانٹنا۔دلی کدورتوں کا خاتمہ کرنااور انسانوں کے درمیاں بڑھتےفاصلوں کو کم کرکے گھٹن زدہ ماحول سے نجات پاناہی اصل خوشی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق خوش مزاج لوگ رشتوں کو بہتر اور کامیاب انداز سے نبھاتے ہیں۔ ایسے لوگ زیادہ تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کے مالک بھی ہوتے ہیں۔۔۔ اور سب سےبڑی خوش خبری تو ان لوگوں کے لیے ہے جن کاآج ہیپی برتھ ڈے ہے۔

Facebook Comments