March 20, 2019 at 11:14 am

ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدی اور پولیس اہلکار میں تصادم ہو گیا۔ تصادم کے دوران قیدی نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ملیر جیل میں قیدی اور پولیس اہلکار میں تصادم ہوا اس موقع پر موجود دیگر اہلکاروں اور قیدیوں نے بیچ بچائو کرایاذرائع کے مطابق جھگڑا قیدی سائیں بخش عرف چانڈیو اور پولیس اہلکار عاشق خاصخیلی کے درمیان تلخ کلامی پر ہوا جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے درمیان جھگڑا معمولی نوعیت کا تھا جیل میں قیدیوں کی بہت زیادہ تعداد کے باعث اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ، انتظامیہ کوشش کررہی ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ ہوملیر جیل میں اٹھارہ سو قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔

Facebook Comments