March 14, 2019 at 7:16 pm

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بعد اب فواد چوہدری کو بھی وفاق کی وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں موجود دو انتہائی طاقتور افراد فواد چوہدری سے خوش نہیں تھے۔ پی ٹی وی کے معاملات میں کافی عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے۔ فواد چوہدری کو اطلاعات کی وزارت ا ہٹا کر اب کوئی دوسری وزارت دی جائے گی۔ جہاں تک بابر اعوان کی تعیناتی کا معاملہ ہے وہ نندی پور کیس سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔

Facebook Comments