March 14, 2019 at 3:45 pm

شدید مالی بحران کے شکار محکمہ خزانہ کا سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بڑا جھٹکا ،،، سیکرٹریٹ ملازمین سمیت دیگر اداروں کے الاونسز کاٹ لئے گئے۔محکمہ خزانہ نے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنائی انوکھی پالیسی ،،، سول سیکرٹریٹ اور دیگر اداروں کے ملازمین کے الاؤنسز کاٹ لئے گئے۔ پالیسی کے تحت وزیر اعلی آفس ،گورنر ہائوس سمیت بڑے “گھروں” کے چہیتے کٹوتی سے ماورا قرار دے دئیے گئے۔ سول سیکرٹریٹ ملازمین کوبتا دیا گیا کہ سپیسفک الائونس یا پچاس فیصد اسپیشل الاونس پلس پچاس فیصد سیکرٹریٹ الائونس میں سے ملازمین کو ایک الاونس دیا جائے گا۔ کئی سالوں سے جاری الاونسز کاٹے جانے پر ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ملازمین کی ہڑتال سے آئندہ مالی سال کا بجٹ بنانے کا کام التوا کا شکار ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ بجٹ بنانے والے محکمہ خزانہ کے کمپوزرز بھی سات ہزار روپے کے اسپیشل بجٹ الاونس سے محروم ہو گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے پروگرام اینالیسٹ کا آٹھ ہزار روپے کا الاؤنس بھی کٹ گیا۔ یہی نہیں ایم پی ڈی ڈی کے نان اکیڈمک سٹاف اور اسپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کا اسپیشل ایجوکیشن الاونس بھی ختم کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے الاونسز کی پالیسی کے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

Facebook Comments