March 14, 2019 at 1:17 pm

مخصوص ماڈل کے بوئنگ طیارے کے حالیہ حادثات نے دنیا بھر میں تشویش بڑھا دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی
نے حادثات کے پیش نظر محفوظ فضائی سفر یقینی بنانے کے لیے پاکستان میں بوئنگ طیاروں کا بغور جائزہ لیا ہے۔ حالیہ حادثات کے شکار ہونے والے بوئنگ طیارے کا ماڈل پاکستان کی کسی فضائی کمپنی کے پاس نہیں ہے۔ زیادہ تر ممالک نے بوئنگ طیارے کے اس ماڈل کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک میں محفوظ تر فضائی سفر کے لیے کوشاں ہے

Facebook Comments