March 14, 2019 at 11:54 am

جنوبی وزیرستان میں خاصہ دار فورس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مسلح مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ آٹھ ماہ سے بند تنخواہیں فوری طورپر اداکئے جائے اس کے علاوہ سابق آئی جی پی صلاح الدین محسود کو پیش کیے گئے مطالبات کو پورے کئے جائیں۔خاصہ دار فورس نے پولیس اختیارات دینے کا بھی مطالبہ کیا مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ملک کے دیگر شہروں تک وسیع کیاجائے گا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر 30مارچ تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو تو ہم پولیو سے بائیکاٹ کریں گے۔

Facebook Comments