March 14, 2019 at 1:44 am

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے بینک میں انوکھی واردات ،لاکرز سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات پراسرار طور پہ غائب ہوگئے۔فیروز آباد پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ،متاثرہ شہری نے بھی ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل سے رجوع کرلیا۔کراچی میں چوری کی ایک اور انوکھی واردات سامنے آگئی جس میں محفوظ ترین تصور کئے جانے والے مقام بینک کے لاکرز روم سے ہی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے۔۔۔فیروزآباد تھانے میں درج مقدمے میں شہری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے بیش قیمت طلائی زیورات پانچ سال پہلے الائیڈ بینک کے لاکر میں رکھے تھے جو پراسرار طور پر غائب ہوگئے ہیں۔۔شہری نے مقدمہ درج کرانے کے بعد ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل سے بھی رجوع کرلیا ہے،شہری کا دعویٰ ہے کہ غائب ہونے والے زیورات کی مالیت پچاس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔۔۔

Facebook Comments