March 14, 2019 at 1:24 am

انسانی حقوق پر امریکہ کی رپورٹ برائے 2019 جاری کردی۔رپورٹ میں بھارت پر سخت تنقید کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں جبری گمشدگیاں ،تشدد، ماورائے قانون گرفتاریاں، اور سیاسی بنیادوں پر قید کی رپورٹس ہیں ۔کئی غیر حکومتی تنظیموں پر بھی بھارت میں پابندیاں لگائی گئیں۔کرپشن اور انصاف کی کمی بھارت کے نمایاں مسائل بن چکے ہیں۔بھارت میں ریپ گھریلو تشدد جہیز کے باعث اموات غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات عام ہیں۔مذہبی، لسانی، صنفی، اور برادری کی بنیادوں پر امتیازی سلوک عام ہے۔حکومت کی ہر سطح پر احتساب کی کمی اور حکومت ان جرائم میں ملوث افراد کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے۔کمزور عدالتی نظام اور نااہل پولیس کے باعث مجرم سزا سے محفوظ ہیں۔حکومت اور اس کے ایجنٹ ملزموں کو غیر قانونی طریقے سے قتل کرنے میں ملوث ہیں۔2017 18 کے دوران 59 افراد کو انکاونٹر کرکے قتل کیا گیا۔1674 افراد کو فروری سے اپریل 2017 تک زیر حراست قتل کیا گیا۔عدالتی تحویل میں 1530 افراد کو مار دیا گیا۔اس عرصے میں پولیس نے 144 افراد کو اپنی حراست میں مار ڈالا۔فروری سے اپریل 2017 کے دوران اوسطا 5 افراد روزانہ کسٹڈی میں مارے گئے

Facebook Comments