March 14, 2019 at 12:20 am

کوالیفائر میچ میں جیت حاصل کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں جگہ بنا لی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں رسائی حاصل کی ہے۔دو ہزار سولہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں جگہ بنائی۔ جہاں اس کا سامنا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹ سے شکست دی۔ دو ہزار سترہ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میگا ایونٹ کے آخری میچ میں رسائی حاصل کی۔ اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں اٹھاون رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایس ایل دو ہزار اٹھارہ کے ایلیمینٹرز میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

Facebook Comments