March 13, 2019 at 10:02 pm

برازیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں پیش آیا جہاں اسلحہ بردار دو مسلح شخص اسکول میں جا گھسے،، ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں ،، حملہ آوروں کی فائرنگ سے سترہ افراد زخمی بھی ہوئے،، فائرنگ کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اسکول کے باہر جمع ہو گئے،، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Facebook Comments