March 13, 2019 at 2:25 pm

دن میں شدید گرمی اور شام میں خوشگوار موسم کے حوالے سے کراچی کا ایک منفرد مقام ہے۔ جہاں سردی بھی محض اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے ایک ڈیڑھ ہفتہ آیا کرتی تھی لیکن اس مرتبہ کچھ زیادہ لمبا ہی قیام ہو گیا۔ شہریوں نے گرم کپڑے اب بھی باہر ہی رکھے ہوئے ہیں۔ اسی دوران شہر کے مختلف علاقوں میں توقع کے برعکس بارش ہوئی اور وہ بھی بہت تیز ۔ شہریوں نے جاتی سردی اور آتی ہوئی شدید گرمی کی لہر کے درمیان بارش نے ہائل ہو کر شہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا۔ ہلکی اور تیز بارش سے کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور شہریوں نے سک کا سانس لیا ہے۔

Facebook Comments