March 12, 2019 at 10:23 am

افغانستان میں شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان کے تازہ حملے میں سینیر صحافی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ طالبان اب تک اپنے مخالف درجنوں صحافیوں کو انتہائی بے دردی سے قتل کر چکے ہیں۔ افغان صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں مقناطیسی بم دھماکے سے صحافی نثار احمد شدید زخمی ہوئے۔ نثار احمد احمدی سبا ون ٹیلی وژن سے وابستہ ہیں اور ان کا شمار افغانستان کےمعروف صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ہلمند صوبے کے گورنر جنرل محمد یایسن خان نے نثار احمد احمدی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

Facebook Comments