March 11, 2019 at 8:52 pm

غیر قانونی جائیدادیں بنانے والوں کے خلاف ایف بی آر مزید متحرک ہو گئی ہے۔ بے نامی جائیدادکےمالکان کےلئے ایف بی آرنےشکنجہ تیار کر لیا ہے۔ بے نامی جائیدادکی نشاندہی کرنے والوں کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20لاکھ روپے تک کی کی بےنامی جائیداد کی نشاندہی پر کل قیمت کا 5فیصدانعام دیا جائے گا۔ 50لاکھ روپےجائیدادکی نشاندہی پر ایک لاکھ روپےاور 4فیصدانعام الگ سے ملےگا۔ 50لاکھ روپے سے زائد پر 2لاکھ 20ہزاراور3فیصد انعام بھی ملے گا۔ ایف بی آر نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بے نامی جائیدادضبط اورفروخت بھی کی جائے گی اور فروخت شدہ جائیدادسےحاصل رقم خزانےمیں جمع کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کے وقت سے ملک بھر کے پریشان پراپرٹی ڈیلرز کے مردہ جسم میں اس اعلان کے بعد جان پڑ گئی ہے۔ پراپرٹی ڈیلرز کے پاس ہر کسی کی معلومات ہوتی ہیں۔ خرید و فروخت تو ہو نہیں رہی اب وہ ایف بی آر کو معلومات فراہم کر کے کچھ پیسے بنا سکیں گے۔

Facebook Comments