March 10, 2019 at 12:24 pm

سعودی عرب میں خواتین کو با اختیار بنانے کے منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں خواتین کی تعیناتیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار حرمین شریفین کے انتظامی امور میں ایک خاتون کو اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔مسجد حرام اور مسجد نبوی کے جنرل امور کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ڈاکٹر فاطمہ الرشود کو حرمین کے امور نسواں کی معاون سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ڈاکٹر فاطمہ اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ انہوں نے جامعہ ام القریٰ سے علم الحدیث میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس سے قبل وہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جنرل امور کی مشیر ڈاریکٹر امور نسواں کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے چکی ہیں۔

Facebook Comments