March 9, 2019 at 5:40 pm

اتوارکو کراچی میں تیزہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ کی رات سے پیر کے دوران ملک میں مزید بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ دس مارچ کو سندھ اور کراچی میں چندمقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے بارش بھی ہوگی۔ آج مکران، کوئٹہ اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ ہفتہ کی رات سےاتوارکےدوران بلوچستان میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ لاہور،گوجرانوالہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔آیندہ 24 گھنٹوں میں ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments