March 8, 2019 at 10:21 pm

پی ایس ایل سےکراچی کا امن، چھکے چوکوں کی برسات اور گلیاں اڑنے کا شائقین کرکٹ کا انتظار پورا ہوا۔ پی ایس ایل سیزن فور کے تیسرے مرحلے کے میچز کا آغاز ہفتے سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ میچ سے قبل ہی شائقین کرکٹ کا جذبہ آسمانوں سے باتیں کرنے لگا ہے۔ شہرقائد کو دولہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی تصویریں آویزاں کردی گئیں۔ خصوصی طور پر شارع فیصل ایف ٹی سی کے مقام پر بنائے گئے مصنوعی پویلین پر شائقین کا رات کے اوقات میں ہجوم لگنا معمول بن گیا ہے۔ کرکٹ کے متوالوں کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی بولنگ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ بعض شہریوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو براہ راست دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتے کو لاہور قلندرزاور اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیمیں شام سات بجے مدمقابلے ہوں گے۔

Facebook Comments