March 8, 2019 at 2:32 pm

آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر خاتون آفیسر ایس پی سہائے عزیز نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔آئی جی سندھ کلیم امام نے کراچی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو مزید مضبوط اور با اختیار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس کانسٹیبلز کم کرکے اے ایس آئی کی سیٹیں بڑھائیں گے جب کہ کیئر سینٹر بھی بنائیں گے جہاں خواتین اہلکاروں کے لیے روم ہوں گے۔ آئی جی سندھ نے کہا ایس پی سہائے عزیز نے ایس آئی یو ٹی کو اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ خواتین اہلکاروں کے لیے شٹل سروس بھی چلائی گئی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے خواتین اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل کے میچز کے دوران آپ نے اور اچھے سے ڈیوٹی کرنی ہے، مہمانوں کی حفاظت یقینی ہو تاکہ انہیں معلوم ہو کتنی محنت کی جارہی ہے۔ آئی سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اندرون سندھ آرہے وہاں بھی خواتین کا دن منانے کے لیے افسران کوکہا ہے۔

Facebook Comments