March 7, 2019 at 5:50 pm

عالمی اقتصادی صورتحال اور اسٹاک مارکیٹوں میں مندی نے دنیا کے ارب پتیوں کو بھی تھوڑا غریب کر دیا۔2018 میں امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 400 ارب ڈالر کم ہو گئی۔ 247 افراد ارب پتیوں کی لسٹ سے ہی نکل گئے۔
فوربز رپورٹ کے مطابق دنیا میں ارب پتیوں کی تعداد 2 ہزار 153 رہ گئی جو گزشتہ سال سے 55 کم ہیں۔ سال کے دوران 247 افراد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر سے کم رہ گئی۔ 994 ارب پتیوں کی دولت میں سال کے دوران کمی ریکارڈ ریکارڈ کی گئی تاہم لسٹ میں 195 نئے ارب پتی بھی شامل ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی اثاثوں کی مجموعی مالیت 400 ارب ڈالر کی کمی سے 87 کھرب ڈالر رہ گئی۔ارب پتیوں کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی چین میں ہوئی۔ جہاں کے ارب پتی افراد کی تعداد 49 کی کمی سے 324 رہ گئی،، دنیا مین سب سے زیادہ ارب پتی افراد اب بھی امریکا میں ہی ہیں،، جن کی تعداد سال کے دوران 21 کے اضافے سے 607 تک پہنچ گئی ہے۔ تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ ارب پتی جرمنی کے ہیں جن کی تعداد 114 ہے۔

Facebook Comments