March 7, 2019 at 11:45 am

سرکاری ٹی وی کے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں پارہا ہے۔ ایم ڈی کی دوڑ میں کئی اینکرز شامل ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی ارشدخان کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ۔ پی ٹی وی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا ہے۔ ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے کے لیے 42 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے پھر سوال کیا کہ ایم ڈی کی تعیناتی کا عمل کب تک مکمل ہوجائے گا۔ وکیل نے کہا یہ ابھی طےنہیں، وزارت سے ہدایات لےکرعدالت کو آگاہ کروں گا۔ اس پر عدالت نے کہا وکیل سیکریٹری اطلاعات ودیگر فریقین آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں۔ عدالت نےکیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی ۔

Facebook Comments