March 7, 2019 at 3:17 am

اداکارہ میرا کی عتیق الرحمان کو شوہر قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل، سیشن کورٹ نے اداکارہ کے سابق شوہر سے جواب طلب کر لیا ۔لاہور کی فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح درست قرار دیا تھا اور میرا کو خلع کی ڈگری جاری کر دی تھی۔اداکارہ نے فیملی عدالت کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی، میرا کا موقف تھا کہ عتیق الرحمان کو شوہر قرار دینے کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے عتیق الرحمان سے نو مارچ تک جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ سال 2009 میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بزنس مین عتیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا نکاح اداکارہ میرا سے ہوا تھا جبکہ میرا نے یہ دعویٰ جھوٹا اور بےبنیاد قرار دیتے ہوئے جولائی دوہزار نو میں لاہور کے فیملی کورٹ میں عتیق الرحمان کیخلاف تکذیب نکاح کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔

Facebook Comments