March 7, 2019 at 3:12 am

کراچی میں رقم کی لالچ نے سگے باپ کو بیٹے کا اغواء کار بنادیا ۔۔۔اجمیر نگری پولیس نے ماں کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سالہ بچے کو اغواء کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔کراچی کے علا قے نارتھ کراچی میں خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سالہ مغوی بچے عبد السمیع کو بازیاب کرایا تو اغواء کا ڈراپ سین اس طرح ہوا کہ بچے کا سگا باپ ہی ملزم نکلا ۔۔۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق باپ جاوید نے ناراض بیوی اور اس کے اہلخانہ سے رقم ہتھیانے کے لئے کو اغواء کیا تھا ۔۔۔ملزم نے شناخت ظاہر کئے بغیر فون کرکے بچے کی ماں کو کہا تھا کہ بچہ اس کے پاس ہے۔۔۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی صلاحیتوں کو براٗے کار لرتے ہوئے تفتیش کی اور مغوی بچے کو بازیاب کرایا ۔۔۔پولیس کے مطابق واردات میں ملزم جاوید کے ساتھ دینے والے دوست کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔۔۔

Facebook Comments