March 6, 2019 at 8:51 pm

قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار ایوان کے اندر باجماعت نماز ادا کی گئی۔اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی ف کے رہنماؤں کی جانب سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے اپوزیشن اراکین کو مذمتی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس اراکین نے شدید احتجاج کیا اور اسپیکر کے ڈائس کے آگے نماز کے لیے صف بندی کر دی۔
جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود نے نماز پڑھائی جس میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

Facebook Comments