March 6, 2019 at 1:19 pm

لاہور ہائی کورٹ نے قرآن ایکٹ پر من و عن عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو قرآن پاک کا غلط ترجمہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کر دی۔
جسٹس شجاعت علی خان نے شہری محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی پولیس پنجاب، اسپیشل سیکریٹری ہوم ، چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب ، ڈی جی اوقاف اور دیگر افسران لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایک گروہ قرآن پاک کے غلط ترجمے میں ملوث ہے جبکہ افسران کو اطلاع دینے کے باوجود کارروائی نہیں ہورہی، عدالت ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے، درخواست گزار نے ترمیم شدہ قرآن پاک کے نمونے بھی عدالت میں پیش کیے۔

Facebook Comments