March 6, 2019 at 1:02 pm

پاکستان کے کرکٹ شائقین کیلئے بڑی اچھی خبر آگئی، آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن پاکستان آنے پر آمادہ ہوگئے ہیں
یو اے ای میں پی ایس ایل کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے اب بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے،سیزن فور کا میلہ روشنیوں کے شہر کراچی میں سجنے کو تیار ہیں اور ہر سیزن میں غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان جانے سے انکار کے باعث سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رواں سیزن میں بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تاہم شین واٹسن نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ اور مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔
شین واٹسن نے یہ فیصلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی درخواست پر کیا جس کی تصدیق ٹیم منیجر اعظم خان نے بھی کر دی ہے اور اب شین واٹسن پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سمیت دیگر تمام میچوں میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شین واٹسن کو آج صبح 5 بجے تک قائل کرنے کی کوشش ہوتی رہی جس میں کامیابی مل ہی گئی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تمام میچز مکمل ہو چکے ہیں اور اب 9 مارچ میں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میلہ سجے گا جہاں پہلا میچ 9 مار چ بروز اتوار کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا، ملکی کرکٹرز آج شام پہنچ رہے ہیں جبکہ واٹسن سمیت غیرملکی کھلاڑی ہفتہ کو دبئی سے آئیں گے

Facebook Comments