March 6, 2019 at 10:53 am

راشد منہاس روڈ پرمبینہ پولیس مقابلے کے دوران3ڈاکوہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پرڈالمیا قبرستان کے قریب صبح 4 بجے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوگھرمیں ڈکیتی کے بعد فرارہورہے تھے کہ فائرنگ کی، مقابلے میں ایک ملزم موقع پرہلاک جب کہ دوکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جواسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ایم ایل او جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا ہے۔

Facebook Comments