March 6, 2019 at 10:47 am

امریکا کی پاکستان کی لیے مختلف کیٹیگریز میں ویزا پالیسی تبدیل کر دی۔امریکی سفارت خانے نے ویزے کے حصول کے لیے درخواست دینے والے پاکستانی صحافیوں کے ویزا کی معیاد 5 سال سے کم کر کے 3ماہ کر دی ہے۔ ملازمت ویزا، تبلیغی ویزے کی مدت بھی 5سے کم کر ایک سال کر دی گئی ہے جبکہ تجارت، سیر و سیاحت اور طلبا کے ویزوں کی معیاد پانچ سال ہی رہے گی۔واشنگٹن پاکستانی سفارت خانے میں امریکی صحافیوں کی جانب سے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کے لیے 192 ڈالرز فیس ادا کی جاتی ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان میں امریکی سفارت خانے میں ویزا فیس 160 ڈالرز تھی۔ لیکن 21 جنوری 2019 کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کر لی ہے۔
نئے قوانین کے مطابق اب پاکستان میں صحافتی ویزے کی درخواستیں دینے والوں کو 192 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔ ایچ ویزے کے تحت ملازمت کی غرض سے جانے والے، ایل ویزا کمپینیوں کے مابین تبادلہ کے لیے جانے والے اور آر ویزہ کے تحت مذہبی تبلیغ کی غرض سے جانے والے افراد کو بھی160 ڈالرزکے ساتھ 38 ڈالرز اضافی فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے جبکہ ایچ، ایل اور آر ویزہ کی مدت پانچ سال سے کم کر کے ایک سال کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو ان کے کام کی نوعیت کی مدت کے مطابق ویزہ جاری کیا جائے گا۔

Facebook Comments